Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین نے عمرہ ادا کیا

سعودی عرب پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر نے ولی عہد کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے پیر کو عمرہ ادا کیا ہے۔
اردنی ولی عہد کے ہمراہ اردن کی مسلح افواج کے ارکان، نوجوان کاروباری افراد، سپورٹس مین، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردنی ولی عہد عمرے کی ادائیگی کےلیے مسجدا لحرام مکہ مکرمہ پہنچے تو حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔
قبل ازیں اردنی ولی عہد سعودی عرب پہنچے تو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر مکہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: