ریاض: بین الاقوامی ریسٹورنٹس میں افطار ڈنر کی پیش کش
ریاض: بین الاقوامی ریسٹورنٹس میں افطار ڈنر کی پیش کش
اتوار 17 مارچ 2024 18:16
ریسٹورنٹس میں رمضان کے روایتی مشروبات خاص طور پر پیش کئے جا تے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس کی وسیع رینج موجود ہے جو ماہ مقدس کے موقع پر خصوصی مینو اور پکوان پیش کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق روایتی افطار کے ساتھ کانٹینینٹل کھانوں کی تلاش میں رہنے والے ان جدید ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں جہاں انہیں خاص ماحول میں منفرد ڈشیں پیش کی جاتی ہیں۔
جاپانی ذائقے کے معروف ریسٹورنٹ میں افطار کا انتظام ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ایل پی ایم ریسٹورنٹ: ریاض میں اپنے فرانسیسی کھانوں کے لیے جانا جاتا ہے، یہ ریستوران افطار مینو میں 250 ریال فی کس کے حساب سے فرانسیسی کھانوں کے ذائقے پیش کر رہا ہے۔
کنگڈم سینٹر میں قائم فور سیزنز ہوٹل رمضان بوفے میں لائیو کوکنگ کے ساتھ مقامی ذائقوں کی منفرد ڈشیں پیش کر رہا ہے۔
روایتی پکوان میں سعودی اوزی، چکن کبسہ، جریش اور مٹن قرسان خاص ڈشوں میں شامل ہیں۔
ایل پی ایم ریستوران کے شاندار ماحول میں افطاری اور سحری کے لیے بالترتیب 570 ریال اور 340 ریال فی کس کے حساب سے شامل ہو سکتے ہیں۔
پرتعیش افطار میں مقامی اور بین الاقوامی پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
روکا ریسٹورنٹ: جاپانی ذائقے کے لیے اس معروف ریسٹورنٹ میں 195 ریال فی کس کے حساب سے افطار کا انتظام کیا گیا ہے۔
ریسٹورنٹ میں تازگی بخش مشروب کے ساتھ عمدہ کھجور کا انتخاب کیا گیا ہے جو افطار کے لیے پیش کی جاتی ہے۔
اس کے بعد ریستوراں کے خاص اور منفرد ذائقے والے پکوان موجود ہیں جو ڈنر کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
یونانی ریستوران میراکی: ریاض کے اس معروف ریستوران میں افطار کا آغاز میڈیٹیرین فوڈ اور چنے کے سوپ سے ہوتا ہے جس میں کھجور اور سعودی قہوہ خاص طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
ریستوران میں 290 ریال فی کس کے حساب سے ڈنر کی ڈشز میں معروف یونانی کھانوں میں لیمب چوپس اور جھینگے سے تیار کردہ خاص ذائقے دار پاستا دیکھ کر ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔
روایتی پکوان میں سعودی اوزی اور یونانی لیمب چوپس شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مینڈارن اورینٹل ریستوران: الفیصلیہ ٹاور میں قائم یہ ریستوران پرتعیش افطار میں خاص مقام رکھتا ہے، یہاں فی کس 475 ریال کے حساب سے مختلف قسم کے مقامی اور بین الاقوامی پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔
ریستوران میں رمضان کے روایتی مشروبات تمر ہندی، جیلاب اور قمرالدین بھی خاص طور پر پیش کئے جا رہے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں