Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان مرکز کی  یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری

یوکرینی عوام کے ضرورت کے مطابق جینریٹرز اور دیگر سامان ارسال کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کےلیے امدادی سامان کی ترسیل کی مہم جاری ہے۔ ریاض سے 14 واں طیارہ یوکرین کے سرحدی علاقے پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی جنگ متاثرین کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اب تک 13 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ یوکرین میں متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی اشیا روانہ کی جاتی ہیں۔
یوکرین میں سب زیادہ ضرورت بجلی کے آلات اور بجلی کی بحالی کے لیے جینریٹرز درکار ہیں۔
مرکز کی جانب سے روانہ کیے جانے والے  طیارے میں 80 ٹن امدادی سامان ارسال کیا گیا جن میں بجلی کے آلات اور جینریٹرز کے علاوہ ہنگامی ضرورت کے وقت استعمال ہونے والی اشیا شامل تھیں۔

شیئر: