شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلرسن کا رابطہ
جدہ .... نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دہشتگردی کیخلاف جنگ، انتہا پسندی کی مزاحمت اور خطے میں امن واستحکام کی خاطر دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کی مخالفت کے حوالے سے مشترکہ مساعی کا بھی جائزہ لیا گیا۔