واشنگٹن .... امریکی وزیر خارجہ نے ریکس ٹیلرسن نے واشنگٹن میں مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک دہشتگردی کو شکست دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ قطر کی انتہا پسند جماعتوں کو سپورٹ فراہم کرنے کی ایک تاریخ ہے۔ دوحہ کو یہ روش بدلنا ہوگی۔ ا نہوں نے کہاکہ خلیج کے موجودہ بحران کے حل کیلئے کویت کی مساعی کی امریکہ حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطر کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔