Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

اسلام کے میانہ روی اور اعتدال کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں: السدیس

علمی مکالمے کو فروغ دینا بھی وقت کی ضرورت ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں حرمین شریفین میں دینی امورکے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’ہم حرمین شریفین سے عالمی سطح پراسلام کے میانہ روی و اعتدال کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔‘
الاخباریہ چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے مزید کہا’ اسلام کے میانہ روی کے پیغام کو مختلف دروس اور مساجد میں دیے جانے والے خطبوں کے علاوہ اسمارٹ اسکرینز کے ذریعے دنیا میں پھیلایا جائے تاکہ دین حنیف کی حقیقی تصویردنیا کو پہنچائی جائے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’میانہ روی کے پیغام کو اندرون اور بیرون ملک دعوت کا کام کرنے والوں کے ذریعے بھی پہنچایا جائے۔‘
نیز درست عقیدے کے حوالے سے صحیح رہنمائی کے لیے سنت کے طریقوں پر توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا ’تمام غیرملکی افکار اورسوچ وانحرافات کا مقابلہ کرنے کے لیے اچھا طرز عمل اپناتے ہوئے ناصحانہ انداز میں علمی مکالمے کو فروغ دینا بھی وقت کی ضرورت ہے۔‘

شیئر: