Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر رمضان سیزن کی خصوصی مہر

وزارت ثقافت کے تعاون سے اس خصوصی مہر کا اجرا کیا گیا ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رمضان المبارک میں ماہ مقدس کی مناسبت سے خصوصی مہر کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق وزارت ثقافت کے تعاون سے اس خصوصی مہر کا مقصد رمضان المبارک سے متعلق ثقافتی وتاریخی ورثے اور قدیم رسم ورواج کا احیا ہے۔
 جدہ، ریاض، اور دمام کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔

سعودی عرب کے تمام شہروں میں رمضان سیزن کا بھر پور اہتمام کیا گیا ہے (فوٹو :عکاظ)

واضح رہے  وزارت ثقافت نے اس سال سعودی عرب کے تمام شہروں میں رمضان سیزن کا بھر پور اہتمام کیا ہے۔
ماہ مقدس کی سماجی ثقافتی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تفریحی، ثقافتی اور سپورٹس سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

شیئر: