پیسوں کے لیے غیرضروری آپریشن، کے پی میں صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں کو کم کرنے کا فیصلہ
سینٹ انتخابات: جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان
اڈیالہ میں عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، ’سینیٹ امیدواروں سے متعلق مشاورت‘
کیا موجودہ حکومت نگراں حکومت کا تصور ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔
بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ صدر آصف زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔
قرارداد کے مطابق سپریم کورٹ کی رائے دینے پر اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
’قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے۔‘
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے، جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لیے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔‘
جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزام تراشی کا مجموعہ ہے: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے پورپی یونین کو خط لکھنے کے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’جعلی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔‘
’تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے سلسلے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کیلئے کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔‘
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ’ن لیگ کے تجربہ کار وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزراء دے چکے ہیں۔‘
’عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشا کے برخلاف مسلط کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم پارٹ ٹو کے تمام ’تجربہ کار‘ وزراء کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔‘
تحریک انصاف جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کے لیے یورپی یونین سے رابطہ کر رہی ہے: عطا تارڑ









