Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں تمام پولنگ ا سٹیشنوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 80 ہزار سے زیادہ جدید ڈے اینڈ نائٹ ویژن کیمرے خریدے جائیں گے۔ 20 ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز، 20 ہزار یو پی ایس اور 20 ہزار مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خرید ے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کا مقصد دھاندلی کا سد باب کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
 

 

شیئر: