Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مدینہ منورہ پہنچ گئے

گورنر اور نائب گورنر نے ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کی صبح مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز نے ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔
اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی۔
ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔‘
’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔‘

شیئر: