Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں مہندی کے ذریعے بچیوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب

ہاتھوں پر لگی مہندی سے بچیوں کو یاد رہتا ہے کہ ان کا روزہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
خواتین عام طور پر مہندی شادیوں اور خوشی کے موقع پر لگاتی ہیں مگر سعودی عرب کے شمالی ریجن میں خواتین مہندی کے ذریعے چھوٹی بچیوں کو روزے رکھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق شمالی ریجن میں رمضان کا استقبال بچیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگاکر کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ماہ مقدس کی اہمیت کا احساس ہوسکے۔

مہندی لگانے کی روایت رمضان کے مواقع پر اظہار مسرت کا ایک طریقہ ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

جبکہ ہاتھوں پر لگی مہندی کی وجہ سے بچیوں کو یاد رہتا ہے کہ ان کا روزہ ہے اور وہ اپنے ہاتھ کھانے پینے کی اشیا کی طرف نہیں بڑھا سکتی۔
خوبصورت ماضی کی عکاس مہندی لگانے کی روایت رمضان اور دیگر خوشی کے مواقع پر اظہار مسرت کا ایک طریقہ اور بچیوں کے لیے ایک انعام کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنی ہتھیلیوں پر مہندی سے مختلف نقش بنواتی ہیں۔

شیئر: