Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ ایئرپورٹ پر رمضان میں پہلی پروازوں سے آنے والے عمرہ زائرین کا خیرمقدم

آمد کےعمل کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر رمضان میں پہلی پروازوں سے آنے والے عمرہ زائرین کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زائرین کی مملکت آمد کےعمل کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ رمضان کے دوران زائرین کے خیرمقدم کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

قواعد و ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس پر اپنے تمام ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز جیسے دو زبانوں میں ترجمہ کرنے والی ڈیوائس اور ایک موبائل کاونٹر قائم کیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے عمرے کےلیے مملکت آمد اور روانگی تک قواعد و ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

شیئر: