مفاہمت کے لیے تیار ہیں لیکن اپوزیشن احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی، چوہدری سالک حسین
’سکیورٹی خدشات‘: اڈیالہ جیل میں دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی
نواز شریف کے دونوں بیٹے چھ برس کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد لاہور پہنچ گئے
کابینہ کی تشکیل: پی ٹی آئی کے لیے مفاہمت کی خبر نہیں، اجمل جامی کا کالم
کیلا اور پیاز پنجاب سے باہر بھجوانے پر پابندی عائد
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے قیمتوں میں استحکام کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کر دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، 64 لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج بھجوایا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گھر گھر رمضان پیکیج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے۔
’رمضان پیکیج کی پنجاب کے ہر ضلع میں آج سے تقسیم شروع کر دی جائے گی، جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔‘
صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ رمضان میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، عوام رمضان پیکیج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں، رمضان پیکیج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ کے دورے سے روک دیا
پنجاب حکومت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

سکیورٹی وجوہات کے باعث وزیر اعلٰی اڈیالہ جیل کا دورہ کچھ دن کے لیے موخر کریں۔
نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کے پی علی امین کو نوٹس جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا۔
علی امین گنڈا پور کو مبینہ طور 2020 کے گوشواروں میں اثاثوں کی غلط معلومات دینے کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست قابل سماعت قرار دے کر علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کر دیا۔
کیس کی اگلی سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
سندھ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
صوبہ سندھ کی نئی کابینہ نے منگل کے روز حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر باؤس کراچی میں ہوئی جس میں وزیراعلی مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلی سرکاری اور فوجی حکام شریک ہوئے۔
حلف لینے والوں میں شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور سید ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔
ترجمان حکومت سندھ کے مطابق تقریب میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزرا کی تقرری کا نوٹفکیشن پڑھ کر سنایا۔
چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان کیا۔
مشیران میں بابل بھیو، احسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔
مفاہمت کے لیے تیار ہیں لیکن اپوزیشن احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی، چوہدری سالک حسین









