ممبئی۔۔۔۔ممبئی اور احمد آباد کے درمیان بلٹ ٹرین میں نئے قسم کا ٹائلٹ سسٹم لگایا جائیگاجبکہ مسافروں کو گرم پانی فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ عورتوں اور مردوں کیلئے علیحدہ واش روم بنائے جائیں گے جس میں میک اپ کرنے کیلئے بڑے بڑے شیشے بھی موجود ہونگے۔یہ تیز رفتار ٹرین جلد ہی چلنا شرو ع ہوجائے گی اور یہاں بچوں کے کپڑے تبدیل کرانے کیلئے بھی ایک کمرہ مخصوص ہوگا۔محکمہ ریلوے مودی حکومت کے پہلے بلٹ ٹرین منصوبے کیلئے جاپان سے یہ ٹرینیں خرید رہی ہے جس پر 5ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس ٹرین میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کیلئے بھی ایک علیحدہ جگہ مخصوص ہوگی جبکہ بیمار مسافروں کیلئے بھی علیحدہ جگہ ہوگی۔اس ٹرین میں 10ڈبے ہونگے۔