Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

سعودی قیادت کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے پاکستانی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر آصف علی زرداری کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستانی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے صدر پاکستان کے لیے کامیابی اور ملک کے لیے ترقی و کامرانی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: