اسلام آباد...پاکستان نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں شائع خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ قطر میں پا کستانی فوج نہیں بھیجی، ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم کا مقصد پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد نوازشریف اور چین کے صدر 2مرتبہ ملے۔ ترجمان نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا میں خبریں شائع ہوئی تھی کہ آستانہ کانفرنس کے دوران چینی صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو نظر انداز کیا۔