Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ میں دنیا کی پہلی تھری ڈی ٹیکنالوجی سے تعمیر ہونے والی مسجد

جدہ کے شمالی علاقے میں تعمیر کی جانے والی مسجد کا5600 مربع میٹرہے (فوٹو عاجل)
جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔
تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر ہونے والی مسجد معروف کاروباری خاتون ’ وجنات عبدالواحد ‘ نے اپنے متوفی شوہر’عبدالعزیز شربتلی‘ سے منسوب کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تھری ڈی مسجد جدہ کے شمالی علاقے میں ’الجوھرہ ہاوسنگ پروجیکٹ‘ میں تعمیر کی گئی ہے ۔
مسجد  کی تعمیر فرسان ریئل سٹیٹ کمپنی اور چینی کمپنی ’جوانلی‘ کے تعاون سے کی گئی ہے ۔
تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی مسجد مجموعی رقبہ  5600 مربع میٹر ہے۔ اس کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا۔
اس موقع پر معروف بزنس لیڈی وجنات عبدالواحد نے کہا کہ ’ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت میں یہ پہلی تعمیر ہے، جسے اپنے شوہر کے نام پروقف کیا ہے،۔
انہوں نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کی جانے والی یہ مسجد مملکت میں پہلی تعمیر ہے اس کے ساتھ ہی تعمیرات کا شعبہ تیزی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: