Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہی ضیافت میں عمرے کےلیے چوتھے گروپ کی مدینہ منورہ آمد مکمل

شاہی مہمان مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہی ضیافت میں مختلف ممالک سے عمرہ کے لیے آنے والے مہمانوں کے چوتھے گروپ کا دوسرا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور  کی نگرانی میں شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کے آخری میں 16 ممالک کے 250 افراد جن میں ممتاز اسلامی شخصیات شامل ہیں۔ ان کا تعلق ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک سے ہے۔

مدینہ  منورہ  سے شاہی مہمان عمرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شاہی مہمانوں کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیشِ، انڈیا، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، ترکیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ترکمانستان، کرغیزستان، کوسووا، آذربائیجان، قازقستان، تاجکستان اور روس سے ہے۔
وزارت اسلامی امور پروگرام کے مطابق شاہی مہمان مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری  کے بعد انہیں مدینہ منورہ کے مقدس مقامات، مسجد قبا، شاہ فہد قرآن کمپلیکس کا دورہ اور مسجد نبوی کے ائمہ سے  ملاقات کے بعد عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔
شاہی مہمان مکہ مکرمہ کے تاریخی مقامات دیکھیں گے اور اس کے بعد مملکت سے روانہ ہوجائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: