سعودی ، قطری مشترکہ خاندانوں کے ساتھ رعایت کی جائے، شاہ سلمان
ریاض:خاد م حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ، قطری مشترکہ خاندانوں کو رعایت دینے کی ہدایت کی ہے۔ انسانی بنیادوں پر ان مشترکہ خاندانوں کے ساتھ معاملہ کیا جائے۔ سعودی عرب کے ذمہ دار ذریعہ نے بتایا کہ سعود ی عرب نے قطر کے ساتھ ہر طرح کے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں تاہم برادر قطری شہریوں کے ساتھ نرمی برتی جارہی ہے۔ سعودی ، قطری مشترکہ خاندانوں کے حوالے سے وزارت داخلہ نے خصوصی ٹیلی فون نمبر مختص کیاہے جس میں ان مشترکہ خاندانوں کے افراد رابطہ کرکے اپنی مشکلات کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔