Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی کی ملاقات

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق بدھ کو کراچی میں ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو سندھ کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی بلایا جائے گا اور منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شیئر: