Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیرخارجہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ، غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بنگلہ دیشی اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق جدہ میں منعقدہ اسلامی کانفرنس تنظیم  کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان سے بنگلہ دیشی اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقاتیں کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ محمد حسن محمود کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فلسطین اور بلخصوص غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر کفتگو کی گئی۔
ملاقاتوں کے دوران سعودی نائب وزیر خارجہ انجیئنرولید بن عبدالکریم الخریجی اور وزیر خارجہ کے آفس ڈائریکٹر ولید اسماعیل بھی موجود تھے۔

شیئر: