Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

مکہ مکرمہ:ملاوٹی زمزم بھرنے والا ایک اور گروہ گرفتار

  مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملاوٹی زمزم تیار کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ کے قبضے سے ملاوٹی زمزم کے 4 ہزار گیلن برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں واقع استراحہ کے متعلق ایک شہری نے 911 پر اطلاع دی جس پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار شدگان کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ وہ استراحہ میں ملاوٹی زمزم بھرا کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے سیکڑوں اسٹیکرز اور خالی گیلن اور انہیں پیک کرنے والے کارٹن بھی ضبط کرلئے گئے۔ 

شیئر: