Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کنٹرول لائن پر فائرنگ ،پاکستانی شہری جاں بحق

راولپنڈی ... کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ۔ہفتے کو چڑی کوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ 70 سالہ بزرگ شہری شبیر خان کا تعلق پولاس گاوں سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بزرگ شہری کی ہلاکت پر ہند سے احتجاج کیا ہے۔

 

شیئر: