Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

حرمین میں رمضان منصوبے کا اعلان خصوصی تقریب میں کل ہوگا

’رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں رمضان المبارک منصوبے کا اعلان ہوگا۔
اس مقصد کے لیے خصوصی تقریب کل اتوار کو ایک بجکر 45 منٹ پر حرمین شریفین انتظامیہ کے صدر دفتر میں مکہ مکرمہ میں رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کے استقبال، انہیں بہترین خدمات کی فراہمی اور سہولت کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

شیئر: