Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منسوخ کی جائے،نیب کی درخواست

اسلام آباد.. قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم طبی بنیادوں پر ضمانت کے حقدار نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ سندھ ہائی کورٹ ڈاکٹر عاصم پر عائد الزامات کی سنگینی کو مد نظر نہیں رکھ سکی۔ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمانت کو منسوخ کرے۔
 

 

شیئر: