Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مملکت میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعے کو 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 214.29 ریال رہی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی مارکیٹ میں جمعہ یکم مارچ  کو سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 244.90 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.49 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا رواج ہے اس کی فی گرام قیمت 214.29 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 183.68، 14 قیراط کی قیمت 142.86 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 122.45 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ  میں ایک اونس کی قیمت 7616 ریال اور ایک کلو سونا 2 لاکھ 44 ہزار 900 ریال میں فروخت ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: