Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025

ممبئی میں بارش سے مرنیوالے 12ہوگئے

ممبئی .... مہاراشٹر کے مختلف علاقوں اور ممبئی میں ہفتے کو ہونے والی بارش سے مرنے والوںکی تعداد 12ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ روز ساحلی علاقے کونکن، ممبئی اور شمالی مغربی اور مشرقی مہاراشٹر میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختصر وقت میں ہی سیلابی پانی کے نالے بھر گئے اور پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔ ایک شہر میں 4افراد ہلاک اور 8زخمی ہوئے جبکہ ناسک، لاتوراور دیگر علاقوں میں ہفتے کی صبح بجلی گرنے سے 6افراد ہلاک ہوئے۔ 10سالہ بچہ اسکول جاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔ یہ واقعہ احمد نگر میں پیش آیا جبکہ آئی ٹی کے ایک انجینیئر کو بجلی کا کرنٹ لگا۔ اس نے ضلع تھانے کے علاقے ماربت میں ایک تارکو ہاتھ لگایا تھا۔

شیئر: