Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یوکرینی متاثرین کے لیے سعودی عرب سے 10 واں امدادی طیارہ

دسویں امدادی طیارے میں 80 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا 10 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سعودی امدادی طیارہ یوکرینی سرحد کے قریب  پولینڈ کے زوسوف ایئرپورٹ پر پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بھیجے گئے اس امدادی سامان میں بجلی کے آلات اور جنریٹر شامل ہیں جس کا کل وزن 80 ٹن ہے

یوکرینی متاثرین کی مسلسل مدد کی جارہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے غذائی اشیا، ادویہ وغیرہ  کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز کے تحت  دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور مصیبت زدگان کی  امداد میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: