Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

یوکرینی صدر زیلینسکی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے ریاض آمد

جمہوریہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو مختصر دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمنل پر نائب گورنرریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن ون عبدالعزیز نے یوکرینی صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پرگورنر ریاض کے ہمراہ رکن کابینہ و وزیرمملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، ریاض ریجن کے میئرشہادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف ، یوکرین میں سعودی عرب کے سفیر محمد المسھر الجبرین اور سعودی عرب میں یوکرینی سفیر اناتولی بیٹرینکو بھی موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق ولادیمیر زیلینسکی نے امن کے حصول کےلیے سعودی عرب کی فعال اور مسلسل حمایت پر یوکرین کے انحصار پر زور دیا۔
انہوں نے یوکرینی قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر سعودی عرب کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

شیئر: