القدس .... 3لاکھ سے زیادہ فلسطینی باشندوں نے مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا۔ القدس اور ا سکے مضافات نیز 48ءکے فلسطینی علاقوں اور غرب اردن سے فلسطینی شہری جمعہ پڑھنے کےلئے مسجد اقصیٰ پہنچے تھے ۔ قابض اسرائیلی حکام نے اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے ۔ انہوں نے ہر عمر کی خواتین کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت دی جبکہ 40برس سے کم عمر کے شہریوں کو جانے سے روکا ۔ ایسے کسی بھی فلسطینی کو جس کے پاس القدس جانے کا اجازت نامہ نہیں تھا اسے مسجد اقصیٰ جانے نہیں دیا گیا۔