مکہ مکرمہ ....رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے جکارتہ کے گورنر ڈاکٹر انیس باسویدان اور ہمراہ آئے ہوئے وفد نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور جکارتہ کے گورنر نے پرجوش خیر مقدم پر ڈاکٹر العیسیٰ کا شکریہ ادا کیا۔