Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 مئی ، 2026 | Monday , May   18, 2026
پیر ، 18 مئی ، 2026 | Monday , May   18, 2026

ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، کویت

کویت سٹی: کویت نے اپنے حدود میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو درپیش صورتحال کے باعث کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری کی جارہی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ کویت نے ممکنہ دہشت گرد کارروائی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ ذائع نے بتایا کہ ملک کے تمام سرحدی چوکیوں زمینی اور فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں کویتی جزیروں میں بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ محکمہ خفیہ خلیجی ممالک کے ساتھ ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لئے معلومات کا تبادلہ کر رہاہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: