Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی قیادت کی امیر کویت کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

کویت اپنا 63 واں قومی دن اور عراق سے اپنا 33 واں یوم آزادی منا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کے قومی ن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں امیر کویت اور عوام کےلیے اچھی صحت اور خوشی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کویت 63 واں قومی دن اور عراق سے اپنا 33 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔
کویت بھر میں عمارتیں کویتی پرچم کے رنگوں کے قمقموں جگمگا رہی ہیں جبکہ شاہراہیں اورعوامی مقامات قومی پرچموں سے سجے ہوئے ہیں۔

شیئر: