Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

عید چیریٹی بھی دہشتگردی میں شامل

ریاض .... سعودی عرب ، مصر ، بحرین اورامارات نے دہشتگرد اداروں میں عید چیریٹی کو بھی شامل کیا ہے۔ کئی لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ عید چیریٹی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکا اعلانیہ ہدف قدرتی آفات سے دوچار افراد کی مدد کرنا ، ناداروں اور گھر سے بے گھر ہونے والے لوگوں کا تعاون کرنا، تحفیظ قرآن کے مراکز قائم کرنا ہے لیکن درپردہ یہ نام نہاد فلاحی ادارہ دہشتگردی کی سرگرمیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔ یہ نومبر 1995ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ قطر کی مایہ ناز شخصیت شیخ عید بن محمد کا نام اسے دیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے ترکے کا ایک تہائی حصہ فلاحی کاموں کیلئے وقف کردیا تھا۔

شیئر: