Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

میٹر ریڈنگ میں ٹیمپرنگ پر پانچ پیٹرول سٹیشن بند

تجارتی دھوکہ دہی کے قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض اور جبیل میں وزارت توانائی، تجارت، سعودی سٹینڈرز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے پانچ پیٹرول سٹیشن سیل کردیے۔
ان پٹرول سٹیشنوں پر میٹر ریڈنگ میں ٹیمپرنگ کےلیے ڈیوائسز نصب تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق متعلقہ معیار اور شرائط کی پابندی نہ کرنے اور تجارتی دھوکہ دہی کے قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔
خلاف ورزیوں کے مرتکب اداروں اور ان کے ملازمین کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے، انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایگزیگٹیو کمیٹی برائے پیٹرول سٹیشنز نے صارفین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے پیٹرول سٹیشن پر کام کرنے والوں کو متعلقہ ضوابط اور شرائط کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: