واشنگٹن .... امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ قطراعلیٰ سطح پر دہشتگردی کی فنڈنگ کی تاریخ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ا پنے وزیر خارجہ اور فوجی کمانڈروں سے مل کر یہ طے کیا ہے کہ قطر کو دہشتگردی کی فنڈنگ سے روکنا ضروری ہے اور اب دہشتگردی کی اعانت سے قطر کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں رومانیہ کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران قطر سے کہا کہ وہ دہشتگردانہ سرگرمیوں والی جماعتوں کی فنڈنگ بند کرے۔ ذمہ دار ممالک میں شامل ہو اور دہشتگردی کی مزاحمت کیلئے مزید اقدامات کرے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی متمدن ملک کیلئے اپنے ساحلوں پر عیاری والے افکارکو پھیلنے دینے کی اجازت دینا اور اس قسم کے تشدد کو قبول کرناممکن نہیں ۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ریاض سربراہ کانفرنس دہشتگردی کی فنڈنگ کے خاتمے اور دہشتگردی کی شکست کی شروعات ثابت ہوگی۔ انہوں نے منفرد تاریخی سربراہ کانفرنس کی میزبانی پر سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔