Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

حائل میں یوم تاسیس پر خوبصورت ڈرون شو

لوگوں نے خوبصورت مناظر کی وڈیو گرافی بھی کی(فوٹو، ایس پی اے)
حائل میں یوم تاسیس کے موقع پر 15 سو ڈرونز کے ذریعے خوبصورت شوز پیش کیے گئے۔ ڈرونز سے نکلنے والی روشنیوں سے یوم تاسیس مبارک بھی تحریر کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق 22 فروری کے دن مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سے تعطیل عام تھی جبکہ تمام ریجنز اور شہروں میں اس حوالے سے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے گئے تھے۔
بعض شہروں میں پروگرامز کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
حائل ریجن کی انتظامیہ نے جہاں دن کو مختلف نوعیت کے تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا وہاں رات کے وقت خصوصی طور پر ڈرونز شو کا اہتمام کیا گیا۔

ڈرونز سے نکلنے والی روشنیاں انتہائی خوبصورت منظر پیش کررہی تھی(فوٹو، ایس پی اے)

ڈرونز میں لگی رنگ برنگی روشنیوں سے آسمان پر تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب کا پرچم ، کلمہ طیبہ اور یوم تاسیس کے لوگو بنائے گئے۔
حاضرین کا کہنا تھا کہ اتنا خوبصورت شو پیش کرنے پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ شو دیکھنے والوں نے ڈرونز کے ذریعے بنائے گئے آرٹ کی وڈیو گرافی بھی کی۔

شیئر: