Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شہباز شریف کا یوم تاسیس پر سعودی قیادت کے لیے مبارک باد کا پیغام

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جعمرات کو اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’اس خاص دن پر ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خوش حالی، امن اور اتحاد کی خواہش رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کے یوم تاسیس پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
مسلم لیگ (ن) کے صدر  کا کہنا تھا کہ ’یہ سعودی عرب کی بھرپور تاریخ اور ورثے کے احترام کا ایک اہم موقعہ ہے جس کی بنیاد تین صدیاں قبل امام محمد بن سعود نے رکھی تھی۔‘
 

شیئر: