\ اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف نے سپریم کورٹ پر جانبداری اور امتیازی سلوک کے الزامات لگائے۔انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق سابق صدر نے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف اشتعال انگیز بیان واپس لیں۔ انہوںنے کہا کہ شہبازشریف اپنے بھتیجے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کو سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔ احتساب سے بچنے کے لئے قانونی تحقیقات اور عدالتی طریقہ کار پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں دیں ۔ پیپلزپارٹی سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی یہ کبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی پر بندوق تان لی۔








