Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قرض واپس نہ کرنے پر تاجر کو گاڑ دیا

 ماسکو .... قرض واپس نہ کرنے پر روسی تاجر کو ماسکو کے قبرستان میں زندہ گاڑ دیا گیا تاہم 4گھنٹے بعد اسکے بھائی نے زمین کھود کر اسے نکال لیا ۔ وہ اس وقت تک زندہ تھا۔ اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ خیریت سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 41سالہ حکمت سالایف نے پارٹنر شپ میں کام شروع کیا تھا اس کا اپنے پارٹنر سے 30ملین روبل (4لاکھ10ہزار پونڈ ) کے قرض کا تنازع چل رہا تھا۔ روسی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ملزموں نے اسے گھسیٹ کر قبرستان میں ایک گڑھے میں ڈالا تاہم اسے موبائل فون رکھنے کی اجازت دی۔ وہ کسی طرح اپنے 36 سالہ بھائی اسماعیل کو فون کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بھائی نے قرض خواہوں کو 1.2ملین روبل اور اپنی بی ایم ڈبلیوکار دی جس کے بعد انہوں نے اسے گڑھے کا پتہ بتایا اور یوں اسماعیل نے گڑھا کھود کر اپنے بھائی کو زندہ بچالیا۔ وہ اسے اسپتال لے گیا جہاں پتہ چلا کہ اسکی کئی پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ روسی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ 1990کے عشرے کی طرح ایکبار پھر غنڈہ گردی عروج پر ہے۔

شیئر: