Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

شکوک وشبہات پر تحقیقات نہیں ہو سکتی،حسین نواز

  اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز جمعہ کو پانا مہ پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پانچویں مرتبہ پیش ہوئے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دریں اثناءپیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ دنیا کی کوئی عدالت شکوک و شبہات کی بنیاد پر کسی کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتی۔ آج کی پیشی کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ جے آئی ٹی مجھے آئندہ طلب کرے گی لیکن اگر بلایا تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے دوبارہ پیش ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے مطمئن میں نے نہیں جے آئی ٹی نے ہونا ہے، ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس حد تک مطمئن ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ جہاں تک ثبوت کا تعلق ہے تو انہیں کوئی ثبوت نہیں ملے گا کیونکہ ثبوت ہو گا تو ملے گا، اگر ثبوت ملتا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہیئے اور سزا ملنی چاہیئے۔ شکوک و شبہات تو انسانوں کو اپنی ذات پر بھی ہو جاتے ہیں ، دنیا کی کوئی عدالت شکوک و شبہات کی بنیاد پر کسی کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتی شکوک و شبہات سے بچنا چاہیئے کیونکہ یہ ایک شیطانی عمل ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنہوں نے تصویر لیک کی ہے اس کا مقصد بھی وہی بتائیں گے۔
 

 

شیئر: