Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کراچی میں بچوں کی لڑائی میں دو بچوں کے باپ کی جان چلی گئی

پولیس کے مطابق واقعہ بھٹائی آباد میں پیش آیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے شہر کراچی میں بچوں کی معمولی لڑائی نے ایک شخص کی جان لے لی جو یونین کونسل کے منتخب چیئرمین تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک بھٹائی آباد میں محلے کے بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا، جو بعدازاں پیر اور منگل کی درمیانی رات گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی شکل میں بدل گیا۔
دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی، جس سے ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر کینٹ کی حدود میں مگسی اور عیسٰی گروپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں پونل خان، منصف سنجرانی، سجاد سنجرانی، معراج سنجرانی، شعیب اور حسین شامل ہیں۔
مرنے والے شخص کے ساتھی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور گلستان جوہر یو سی نائن کے منتخب چیئرمین تھے۔
انہوں نے بتایا کہ صابر مگسی دو بچوں کے والد تھے اور پراپرٹی کا کام کرتے تھے۔

شیئر: