Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

جموں۔۔۔۔دہلی سے جموں جانیوالا طیارہ جمعہ کی دوپہر اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب وہ جموں ایئرپورٹ پر رن وے کے دوران وقت پر رک نہیں سکا اور کچے کے علاقے میں جاکر پھنس گیا۔ طیارے میں 140مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کا یہ طیارہ 23سال پرانا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹوں نے اسے روکنے کیلئے ہنگامی بریک بھی لگائے لیکن طیارہ رن وے پر نہیں رکا۔اس کے 4ٹائر پھٹ گئے، مسافروں کو ایمرجنسی شوٹس کے ذریعے اتاراگیا۔تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ایئر انڈیا جلد ہی A-320قسم کے طیاروں کو ریٹائر کرنے والی ہے۔ اس نے یہ طیارے دسمبر 1994ء میں خریدے تھے۔

شیئر: