Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نگراں کیمروں کا انتباہی بورڈ نہ لگانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ

جہاں نگراں کیمرے نصب ہوں وہاں انتباہی بورڈ لگانا ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز میں نصب نگراں کیمروں کے متعلق آگاہی دینا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہر اس تجارتی مرکز میں جہاں نگراں کیمرے نصب ہوں وہاں انتباہی بورڈ لگانا ضروری ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہو کہ یہاں کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’جس تجارتی مرکز میں کیمرے لگے ہوں اور وہاں انتباہی بورڈ نہ لگا ہو جس سے لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ یہاں کیمرے لگے ہیں تو یہ عمل قانون کے خلاف ہے‘۔
’نگراں کیمروں کی تنصیب کے بعد انتباہی بورڈ نہ لگانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’جس تجارتی ادارے کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے تو اسے ادارے کو 60 دن کے اندر متعلقہ ادارے میں اعتراض کا حق حاصل ہے‘۔

شیئر: