الاحسا ایئرپورٹ میں ’فلائی این‘ ایگزیبیوشن کا آغاز
’نمائش میں خصوصی پروازوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن کے تحت سیاحت کو فروغ دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
الاحسا انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ’فلائی این‘ ایگزیبیوشن کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہوابازی کا شوق رکھنے والوں کو جہازوں کے بارے میں جدید ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام ایئرپورٹ کمپن اور سعودی ہوابازی کلب کے تعاون سے نمائش کا انعقاد ہو رہا ہے۔
فلائی این نمائش میں پرائیویٹ جہازوں کے بارے میں معلومات اور جہازوں کے مالکان کی دلچسپی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔
نمائش میں خصوصی پروازوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن کے تحت سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔
نمائش میں فیملی کے تمام افراد کی تفریح کے لیے بھی خصوصی پروگرام رکھے گئے ہیں۔