Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک کا حراء ثقافتی مرکز کا دورہ

حراء ثقافتی مرکز میں غارحرا کی مجسم عکاسی کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
پاکستانی ہیوی انڈسٹریز کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے مکہ مکرمہ میں ’حراء ثقافتی مرکز‘ کا دورہ کیا جہاں انہیں اسلامی تاریخ کے حوالے سے رکھی گئی اشیا دکھائی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق مکہ مکرمہ میں حراء ثقافتی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں مختلف غار حرا کا مجسم ماڈل بھی انتہائی مہارت سے بنایا گیا ہے۔
غار حرا کا ماڈل اس خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے کہ زائرین انہیں دیکھ کر خود کو اصلی مقام پر محسوس کرتے ہیں۔ ثقافتی مرکز میں ایک حال ’الوحی نمائش‘ کے عنوان سے بھی بنایا گیا ہے جس میں نزول وحی کے حوالے سے زائرین کو مطلع کیا جاتا ہے۔
نمائش گاہ میں قرآن کریم کے نادر قلمی و دیگر نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔ حراء ثقافتی مرکز میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی کے ذریعے مختلف مناظر کی عکاسی انتہائی خوبصورت انداز میں کی گئی ہے۔

شیئر: