Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ کیا گیا تو جواب دیں گے، ایران

ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دھقان نے کہا کہ ’ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دھقان نے امریکی محکمہ قانون کے بیان کے جواب میں جمعرات کو کہا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں روئٹرز کے مطابق رواں ماہ امریکی وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پاسداران انقلاب کے معاشی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے 5 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دھقان نے کہا کہ ’ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ بند نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں۔‘
خیال رہے کہ ایران کی عدالتوں کی جانب سے دیے گئے فیصلے پاسداران انقلاب کی جانب سے دوسرے ممالک کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی بنیاد بنتے رہے ہیں۔
گذشتہ برس سے بحیرہ احمر میں عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوںکہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں فلسطینی گروہ حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شیئر: