ریاض۔۔۔۔سعودی رکن شوریٰ ڈاکٹر فہد جمعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 4ہزار سے ریال سے کم تنخواہ پانے والے غیر ملکی کو ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں ایسے کسی غیر ملکی کو جس کا پیشہ ڈرائیور کا نہ ہو اسے لائسنس دینے سے اجتناب برتا جائے۔ ابن جمعہ نے کہا کہ اس مطالبے پر عملدرآمد کی بدولت آزاد ویزے پر کام کرنے والوں کی حقیقت کھل جائے گی۔ ڈرائیور کے حوالے سے اس بات کا یقین حاصل کرنا ضروری ہے کہ وہ ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے ادا کرسکتا ہے یا نہیں۔