سی فوڈ کی مارکیٹ کے حجم میں 1.46 بلین ڈالر اضافہ متوقع
’توقع کی جارہی کہ سی فوڈ کی مارکیٹ میں نمو کی شرح 4.8 فیصد سالانہ ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سی فوڈ کی مارکیٹ کا حالیہ حجم 1.07 بلین ڈالر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2028 تک اس کا حجم بڑھ کر 1.46 بلین ڈالر ہوجائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر توقع کر رہے ہیں کہ سی فوڈ کی مارکیٹ میں نمو کی شرح 4.8 فیصد سالانہ ہوگی۔
ماہرین کا کہناہے کہ ’سعودی عرب میں سی فوڈ میں سب سے زیادہ مچھلیوں پر طلب ہے جس کی مارکیٹ کا حجم 45 فیصد ہے‘۔
’سی فوڈ کی سب سے زیادہ طلب ریاض، جدہ اور دمام میں ہے تاہم مستقبل قریب میں چھوٹے شہروں کے علاوہ قصبوں میں بھی اس کی طلب ہوگی‘۔