Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’دفاعی شعبے میں تاریخ کی سب سے بڑی ترقیاتی تبدیلی جاری ہے‘

’وزارت دفاع میں ترقیاتی عمل بھر پور اور منصوبہ بند طریقے سے ہو رہا ہے‘ ( فوٹو: عکاظ)
معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دفاعی شعبے میں تاریخ کی سب سے بڑی  ترقیاتی تبدیلی ہو رہی ہے۔
الشرق الأوسط کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت دفاع میں ترقیاتی عمل بھر پور اور منصوبہ بند طریقے سے ہو رہا ہے جس کی بنیاد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رکھی ہے جب وہ وزیر دفاع تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت دفاع اپنے کام کے طریقے میں بنیادی تبدیلی لاچکی ہے  اور یہ طریقے انتہائی جدید اور منظم ہیں جن سے مستقبل کی ضرورتیں پوری کی جارہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت دفاع نے فضائی، بحری اور بری فورس کے حوالے سے افراد کی تیاری پر بڑا سرمایہ  لگایا ہے‘۔
’کسی بھی منظم کام کی کامیابی کا بنیادی عنصر افراد ہیں جن کی تیاری پر کام ہو رہا ہے جبکہ وزارت دفاع میں بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کیا جارہا ہے خواہ وہ خود وزارت کے اندر ہوں یا باہر ہوں‘۔
البیاری نے کہا ہے کہ ’وزارت نے ادارتی تبدیلی میں اہم مراحل طے کئے ہیں اور 300 سے زیادہ اینیشیٹیو کے تحت وہ ترقیات کے لیے 5 بنیادی اہداف حاصل کر رہی ہے جو مشترکہ آپریشن میں کامیابی کے لیے بہترین اقدامات، افراد کی انفرادی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کے جذبے بلند کرنے کے علاوہ اسلحہ اور جنگی سامان میں جدت لانے میں شامل ہے‘۔

شیئر: